نواز-شہبازکی آج ملاقات میں اےپی سی پرمشاورت

0

اسلام آبا د ( نمائندہ امت) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کے درمیان ملاقات آج دوپہر 12 بجے ہوگی۔ سینیٹر آصف کرمانی نے تصدیق کی ہے کہ ملاقات قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کےچیمبرمیں ہوگی اوراس دوران نوازشریف شہباز شریف اور پارٹی کےسینئررہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ملا قا ت میں پیپلز پارٹی سے سیاسی قربتیں بڑھانے یا نہ بڑھا نے او ر اور آل پارٹیز کا نفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائینگے جبکہ پا رٹی ا مورسے متعلق بھی مشاورت ہو گی۔ مسلم لیگ ن کے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آ ل پا رٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کر سکتی ہے مگر پیپلز پا رٹی سے سیاسی قربتیں بڑھا نے اور سا بق صدر آصف علی زرداری سے نواز شریف کی ملاقات فی الحا ل خارج از امکان ہے، کچھ فیصلے آل پا رٹیز کا نفرنس کے نتائج کو دیکھ کر کیے جا ئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More