رضویہ میں ہوٹل مالک – سرجانی میں ہندو نوجوان قتل

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رضویہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ہوٹل مالک مارا گیا، جبکہ سرجانی میں نامعلوم ملزمان نے ہندو شخص کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود سراج کالونی جہانگیر آباد ٹی شاپ کے قریب فائرنگ سے 38 سالہ منتظم خان ولد گل روز جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اسکے پڑوسی نعمت خان نے 4گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کا چھوٹا سا ہوٹل تھا اور ایک روز قبل بھی اس کا ملزم سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد محلے والوں نے جرگہ بلا کر دونوں کی صلح کرا دی تھی، تاہم پیر کی صبح ملزم نے دوبارہ جھگڑا کیا اور مقتول پر فائرنگ کرکے فرار ہو گیا۔ سرجانی کے علاقے سیکٹر 51/Dمیں 2موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 35سالہ نتھو لال ولد بابو موقع پر ہلاک ہوگیا، جس کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی۔ ہیڈ محرر غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ مقتول موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکلوں پر سوار 2ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی، مقتول کو 10سے زائد گولیاں لگی ہیں۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول ڈکیت تھا، جسے خود اسکے ساتھیوں نے مارا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقتول سرجانی لیاری ایکسپریس وے کے قریبی علاقے کا رہائشی ہے۔پولیس نے مقتول کا موبائل فون، پرس اور موٹرسائیکل تحویل میں لے لی، جبکہ اس کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More