لیاری گینگ وار کے 2 دہشت گردوں کو عمر قید

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خصوصی عدالت نے پولیس پر حملے اور قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر لیاری گینگ وار کے 2 دہشت گردوں کو عمر قید سنا دی، جبکہ اسلامک ریسرچ سینٹر دھماکہ کیس میں کالعدم تنظیم کے مفرور ملزم علی رحمان عرف ٹونی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ایک اور مقدمے میں خصوصی عدالت نے گینگ وار سرغنی عزیر بلوچ کی عدم حاضری پر جیل حکام سے رپورٹ مانگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں پولیس پر حملے اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت پر گینگ وار دہشت گردوں کامران عرف بابا اور نعمان عرف نان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر محفوظ کیا گیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو عمر قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ سانحہ صفورہ میں سزائے موت پانیوالے سعد عزیز کیخلاف اسلامک ریسرچ سینٹر بم دھماکہ سے متعلق کیس میں خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کےمفرور ملزم علی رحمان عرف ٹونی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ عدالت نے ملزمان کوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ اسی طرح انسداد دہشت گردی کی ایک اور عدالت نے پولیس اور شہریوں کے قتل سے متعلق کیس میں عزیر بلوچ کی عدم حاضری پر جیل سپرنٹنڈنٹ سےرپورٹ مانگ لی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزم کی کسٹڈی سے متعلق تفصیل دی جائے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک دشمن نعرے بازی، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی، نجی ٹی وی پر حملے اوت قتل کے 2مقدمات میں ملزمان اشرف نور، ارشد علی، حسن عالم اورمحمد جہانگیر کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کو30اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More