لاہور(امت نیوز) تحریک انصاف اپنے دعووں کے برعکس پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کوئی بڑا ڈینٹ نہ ڈال سکی۔جہاں نواز لیگ نے میدان مارلیا ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 14 میں سے 10 اور صوبائی کی 30 میں سے 20 نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ پی ٹی آئی قومی کی 4 اور صوبائی کی 9 نشستیں حاصل کرسکی۔ جن میں سے سعد رفیق والی نشست پرخود تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بمشکل 680 ووٹوں کی برتری لے پائے اور اس بات کا امکان ہے کہ نتائج چیلنج ہونے کی صورت میں خواجہ آصف کی طرح وزیر ریلوے بھی اپنی کھوئی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 پرابتدائی گنتی میں پی ٹی آئی کے عثمان ڈار ایک لاکھ 12 ہزار717 کے مقابلے میں ایک لاکھ 13 ہزار453 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے۔ دوبارہ گنتی کرانے پر خواجہ آصف کے ووٹ بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 917 ہوگئے جب کہ پی ٹی آئی امیدوار کے ووٹ ایک لاکھ15 ہزار 464 ہوگئے اور وہ تقریباً ڈیڑھ ہزار ووٹوں سے ہار گئے۔لاہور سے کامیاب اور ناکام ہونے والے امیدواروں کی تفصیل بالترتیب کچھ یوں ہے۔ این اے 123سے محمد ریاض(ن لیگ )97197 ، ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔واجد عظیم(پی ٹی آئی ) کو 72535 ووٹ ملے۔این اے 124 سے حمزہ شہباز(ن لیگ) 146294 ووٹ لیکرجیتے ۔ نعمان قیصر(پی ٹی آئی ) 80981 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔این اے 125 سےوحید عالم (ن لیگ)نے 122327 ووٹ لیے ۔ یاسمین راشد(پی ٹی آئی ) 105857 ووٹ حاصل کرسکیں۔این اے 126 میں حماد اظہر(پی ٹی آئی ) 105734 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ مہر اشتیاق(ن لیگ) 102677 ووٹ لے سکے ۔ این اے127 میں پرویز ملک(ن لیگ) 91197 ووٹ سے جیتے ۔ جمشید اقبال 54936 ووٹ حاصل کرسکے۔این اے 128 میں روحیل اصغر(ن لیگ) نے 98199 ووٹ لیے۔اعجاز احمد(پی ٹی آئی) 52774 ووٹ حاصل کرسکے۔ این اے 129 میں ایاز صادق(ن لیگ) نے 103021 ووٹ لیے جب کہ علیم خان 94879 ووٹ لے سکے۔این اے 130 میں شفقت محمود (پی ٹی آئی )127405 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ خواجہ احمد حسان (ن لیگ)104625 ووٹ لیکر پیچھے رہے۔ این اے 131لاہور کے سب سے بڑے انتخابی معرکے میں عمران خان نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد خواجہ سعد رفیق کو شکست دی۔عمران خان نے 84313 ووٹ جب کہ سابق وزیر ریلوے نے 83633 ووٹ حاصل کیے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف(ن لیگ) ملک بھر میں 4 حلقوں سے انتخابی میدان میں اترے تھے لیکن انہیں واحد کامیابی لاہور کے حلقے این اے 132 سے حاصل ہوئی۔انہوں نے 95834 ووٹ لیے جب کہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے منشاء سندھو 49093 ووٹ حاصل کرسکے۔این اے 133 سے مسلم لیگ (ن) کے پرویز مل(ن لیگ)89678 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جب کہ تحریک انصاف کے اعجاز چودھری(ن لیگ) 77231 ووٹ حاحل کرسکے۔این اے 134 میں مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر(ن لیگ)76291 ووٹ حاصل کیے جب کہ پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس 45991 ووٹ لے سکے۔قومی اسمبلی کے حلقے این اے 135 سے پی ٹی آئی کے ملک کرامت علی کھوکھر 64765 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ۔ (ن) لیگ کے ملک سیف کھوکھر 55431 ووٹ لے سکے ۔این اے 136 سے (ن) لیگ کے ملک افضل کھوکھو 88831 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر 44669 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہےلاہورکی صوبائی اسمبلی کی 30 میں سے 29 نشستوں کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 20 سیٹیں جیت چکی ہے جب کہ تحریک انصاف 9 نشستوں پر کامیاب رہی ہے۔ایک نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے۔جیتنے والے نوازلیگی ارکان میں سمیع اللہ خان،غزالی سلیم بٹ، حمزہ شہباز شریف ،مجتبیٰ شجاع الرحمان، شہباز احمد، میاں مرغوب احم، بلال یاسین ، رانا مشہود احمد، خواجہ عمران نذیر،چوہدری اختر علی، ملک محمد وحید، خواجہ سلمان رفیق،یاسین عامر، نثار احمد،رمضان صدیق،خواجہ سعد رفیق،اختر حسین اور رانا طارق شامل ہیں ۔ جبکہ مراد راس ،میاں محمود الرشید، ملک ندیم عباس ،محمد امین ذوالقرنین اور سرفراز طارق کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔