کویت میں کبڈی کے فروغ کیلئے پاکستان سرگرم

0

کویت(امت نیوز)کویت میں کبڈی کے فروغ کیلئے پاکستان سرگرم ہے ۔اس تناظر میں پاک کویت کبڈی کلب کا قیام پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر کی زیرسرپرستی گزشتہ دنوں عمل میں آیا۔ کبڈی کلب کے قیام کی تقریب جلیب الشیوخ میں سنٹرال کے پیچھے واقع گراونڈ میں بڑے روایتی انداز سے منعقد ہوئی، جس میں پنجاب کی ثقافت کی جھلک نمایاں نظر آئی۔عثمان ہنج کا کہنا تھا کہ کہ ہمارا مقصد تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا ہے۔حافظ محمد شبیر کی ذاتی دلچسپی سے آج ہم ایک کبڈی کلب قائم کرنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔تقریب میں حافظ محمد شبیر اور چوہدری شبیر نے کھلاڑیوں کو ٹیم کٹ دی۔آخر میں پاک کویت کبڈی کلب کے سرپرست اعلٰی حافظ محمد شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ہمیں ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔ہمارا خواب پورا ہوا اور اس کلب کو آباد کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More