لاہور میں مکسڈ مارشل آرٹس کا شاندار انعقاد
لاہور (امت نیوز) لاہور میں مکسڈ مارشل آرٹس میگا ایونٹ شاندار انعقاد ہوا۔جہاں مکسڈ مارشل آرٹ کے ماہر فائٹرز نے ایک دوسرے سے مقابلے دوران آزادانہ داؤ پیج کا استعمال کیا۔ایونٹ لاہور کے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا۔ اور اس ایونٹ کو اسپانسر کرنے میں بریوو پاکستان کے بورڈ آف چیئرمین سلمان اقبال کا کردار انتہائی اہم رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم سے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر نمائندگی کا موقع ملے گابریو کامبیٹ فیڈریشن کے تحت بحرین، برازیل اور دیگرممالک میں مقابلے ہو چکے ہیں، بریو کامبیٹ کے تحت مقابلوں میں 45 ممالک سے 250 ایتھلیٹس حصہ لے چکے ہیں۔