ڈیم فنڈ دینے پر متحدہ کارکنان کی ضمانت بحال

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریاست مخالف نعرے بازی ، جلاؤ گھیراؤ ۔ نجی ٹی وی پر حملے ، قتل اقدام قتل کے 2 مقدمات میں4متحدہ کارکنان کی ضمانت بحال کرتے ہوئے فی کس 10ہزار روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جب تک ملزمان رقم ڈیم فنڈ میں جمع نہیں کراتے ریلیز آرڈر جاری نہیں کیا جائے گا۔ گذشتہ روز متحدہ کارکنوں اشرف نور۔ ارشد علی۔حسن عالم اور جہانگیر کی منسوخ ضمانت کی بحالی دوخواست کی سماعت ہوئی ۔ وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ سنادیا ۔ مقدمہ میں متحدہ رہنما فاروق ستار، عامر خان، کنور نوید جمیل، قمر منصور، شاہد پاشا، گلفراز خٹک و دیگر نامزد ہیں۔ جبکہ خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی، سلمان مجاہد کوعدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More