جائیداد ہتھیانے کیلئے لالچی بھائیوں کا بہن- بھانجی پر سیاہ کاری الزام
ڈہرکی (نمائندہ امت) ڈہرکی کے نواحی علاقے ریتی تھانے کی حدود عظیم شر میں لالچی بھائیوں نے 14ایکڑ زمین ہتھیانے کے لئے بہن سومل شر اور بھانجی شہناز شر پر سیاہ کاری کا الزام عائد کرکے قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، بھائیوں نے بہن سومل شر کے بال مونڈ کر تذلیل کا نشانہ بنایا گیا او رناک کاٹنے کی کوشش کی گئی، متاثرہ خاتون سومل شر جان بچانے کے لئے بیٹی شہناز شر سمیت ریتی تھانے پر پہنچ گئی، ریتی پولیس نے خاتون سومل شر کی فریاد پر تین بھائیوں حنیف شر، منان شر اور نثار شر پر مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس نے ایک ملزم حنیف شر کو گرفتار کرلیا ہے، 2بھائی فرار ہوگئے۔