درست سمت میں گورننس کی بنیاد رکھ دی-عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نےکہا ہے کہ حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی درست سمت میں گورننس کی بنیاد رکھی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف حکومت کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ابتدائی دنوں میں ہی وفاق اور صوبوں میں درست سمت میں گورننس کی بنیاد رکھی لیکن ابھی بھی ہمیں طویل المدت اقدامات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ ناداروں کو دو وقت کی روٹی ملے گی،سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سونے والوں کو چھت دیں گے اور کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی تعاون فراہم کریں گے۔