بنی گالہ کیس میں عمران خان کی جانب سے تاحال جرمانہ ادانہیں کیاگیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )بنی گالہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ابھی تک عدالتی احکامات کے باوجودجرمانہ ادانہیں کیاگیاہے سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مہلت بھی ختم ہوگئی ،سپریم کورٹ نے معاملے کی سماعت منگل کے لیے ملتوی کی تھی مگرمنگل کواس کی سماعت نہیں کی گئی ۔سپریم کورٹ نے پیرکورات دس بجے تک عمران خان کواراضی ریگولرائزڈکرانے اور جرمانہ اداکرکے رجسٹرار سپریم کورٹ کوآگا ہ کرنے کاکہاتھااور کیس کوسماعت کے لیے اگلے روزلگایاجاناتھاتاہم حکومت نے اس حوالے سے ابھی تک نہ توجرمانہ اداکیاہے اور نہ ہی اس بارے عدالت میں کوئی جواب داخل کرایاگیا۔ذرائع کاکہناہے کہ کیس کوعدالت کسی اور روزسماعت کے لیے مقررکر ے گی اور اس بارے فریقین کوبھی اطلاعاتی نوٹسزجاری کیے جائیں گے۔