صلح کیلئے دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر/ نمائندہ امت)وفاقی وزیراعظم سواتی کوبچانےکےلیےمقامی یوسی چیئرمین متاثرہ خاندان کےگھرپہنچ گئے،متاثرہ خاندان کوراضی نامہ نہ کرنےکی صورت میں سی ڈی اےکےذریعےکچی بستی سےبیدخل کروانے کی دھمیاں بھی دےدیں۔متاثرہ خاندان کےسربراہ نیازخان کےبھائی عبداللہ خان نے ’’امت‘‘ کو بتایا کہ یوسی سوہان کےپی ٹی آئی سےتعلق رکھنے والے چیئرمین ملک عامرنے متاثرہ خاندان کودھمکی دی ہے کہ اگر وہ اعظم سواتی سے راضی نامہ نہیں کریں گے تو انہیں سی ڈی اے کے ذریعے کچی بستی سے بے دخل کروا دیاجائے گا۔یاد رہےاعظم سواتی کےفارم ہائوس کےقریب موجودکچی بستی سی ڈی اےکی زمین پرقائم ہے،جسےسی ڈی اےغیر قانونی قرا ردے کرکسی بھی وقت مسمار کر سکتی ہے۔ دوسری جانب یوسی سوہان کےپی ٹی آئی سےتعلق رکھنے والے جنرل کونسلر ضیا الرحمان نے’ ’امت‘‘ کوبتایا کہ اعظم سواتی کے گارڈز نے خواتین اور چھوٹے بچوں پر تشد دکیا جو کسی بھی صورت میں قابل معافی نہیں۔یہ رویہ ہماری اقدار اور روایات کے خلاف ہے اور پارٹی سیاست سے بالا تر ہو کر ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے او رمتاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے ہر فورم پر ان کے 3ساتھ کھڑے ہوں گے ۔اس حوالے سے جب یو سی چیئرمین ملک عامر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے ہی انکار کردیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اعظم سواتی کےبھانجےحزب اللہ سے چیئرمین ملک عامر کے اچھے مراسم ہیں اور اسی کے کہنے پر ملک عامر نے متاثرہ خاندان کےگھر جاکر انہیں راضی نامہ کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی ہے۔