توہین رسالت کیس میں ملعونہ آسیہ کی اپیل پر فیصلہ آج
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)توہین رسالت کے الزام میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی ملعونہ آسیہ کی اپیل پر سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی،سپلیمنٹری کازلسٹ جاری کردی گئی۔ عدالت نے 8اکتوبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔آسیہ مسیح کو ٹرائل کورٹ نے موت کی سزا سنائی تھی اور ہائیکورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ یہ دس برس پرانا معاملہ ہے اور پنجاب کے سابق گورنر سلمان تاثیر کو آسیہ مسیح کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کے بعد ان کے محافظ نے قتل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کا3رکنی بینچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں آج صبح 9بجے سماعت کرے گاجس میں محفوظ فیصلہ سنایاجائے گا۔دیگرججزمیں جسٹس آصف سعید کھوسہ اورجسٹس مظہرعالم میاں خیل شامل ہیں۔ یادرہے کہ یورپی مسیحی تنظیموں نے دعویٰ کیاتھاکہ کیس کافیصلہ محفوظ کرنے کا مقصدآسیہ کومحفوظ مقام پرپہنچاناہے۔ واضح رہےکہ آسیہ ملعونہ کو نومبر2010 میں توہین مذہب کے الزام میں سزائےموت سنائی گئی تھی، مجرمہ پرالزام تھاکہ اس نےجون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران توہین رسالت کی تھی۔ سزائےموت کے خلاف مختلف عدالتوں میں اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں۔