تحریک انصاف کا دوسرے روز بھی جشن- مٹھائیاں تقسیم
ڈیرہ اسماعیل خان/رستم(نمائندگان امت )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کی کامیابی پر سڑکوں میں نکل کرجشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ، جشن کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی گئی،اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کے بعد ورکرز جشن مناتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان شہر اورمضافاتی علاقوں میں پارٹی جھنڈے اٹھاکر سڑکوں پر نکل آئے۔پی ٹی آئی ، عمران خان اورعلی امین گنڈہ پورکے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ چوہدری شفیق اورانجمن تاجران شرقی سرکلرروڈ کے صدرچوہدری جمیل احمدکی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنان نے جشن منایااورمٹھائیاں تقسیم کیں۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ کا استعمال کرکے ثابت کردیاکہ وہ عمران خان اورعلی امین خان گنڈہ پور کے ساتھ ہیں۔ ادھررستم کے کارکنوں نے طفیل انجم کی کامیابی پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ، جشن کے دوران ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، تحریک انصاف تحصیل رستم کے کوآرڈی نیٹر حمداللہ ، یونین کونسل رستم کے صدر محمد اسلام اور دیگر نے روزنامہ (امت) کو بتایا کہ آج کی جیت پی ٹی آئی کی جیت نہیں بلکہ پورے پاکستان کی جیت ہے ، کارکنوں اور عوام نے عمران خان کو ووٹ دیکر اپنا قومی ہیرو منتخب کیا ۔