اتحاد تنظیمات مدارس نے فیصلہ ملک کیلئے خطرناک قرار دیدیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اتحاد تنظیمات مدارس نے ملعونہ آسیہ کی رہائی کے فیصلے کو ملک کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔پرامن مظاہرین پر تشدد کے نتائج بھیانک ہوں گے۔اتحاد کے رہنمائوں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مفتی منیب الرحمن ،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ، مولانا یاسین ظفر ، قاضی نیاز حسین نقوی ، مولانا عبدالمالک ، پروفیسر ساجد میر ،ڈاکٹر عطاالرحمن اور صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب یورپی یونین کی عدالت کے ججوں نے فیصلہ دیا کہ اظہارِ رائے کی آزادی کی آڑ میں توہینِ رسالت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پاکستان میں ملعونہ کی بریت کے فیصلے سے مسلمانانِ پاکستان افسردہ ہوگئے۔موجودہ دور میں پاکستان پہلے ہی اقتصادی بدحالی اور سیاسی انتشار کا شکار ہے۔اس اعتقادی صدمے کا برداشت کرنا بہت مشکل ہے۔یہ فیصلہ ملک کی وحدت کو کمزور کرنے کا باعث بنے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فیصلے کے خلاف احتجاج مسلمانوں کا حق اور ہمارے ایمان کا تقاضا ہے۔تمام طبقات پرامن احتجاج میں شریک ہوں ۔علما کرام اور خطبا فیصلے کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔قائدین نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین پر تشدد سے گریز کیا جائے۔ بصورت دیگر کسی بھی جانی نقصان کے نتائج اور مضمرات انتہائی خطرناک ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More