بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں2کشمیری شہید
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع بڈگام کے علاقے زاغو میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔قابض فوج نے بڈگام کے مختلف علاقوں میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال بھی کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں احتجاجی مظاہرے روکنے کےلیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔