فشر مین سوسائٹی کا گرفتار فنانس منیجر دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کرپشن کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے فنانس منیجر سینٹر ل جیل میں دل کا دورہ پڑنے پر انتقال کر گئے ۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات ناصر آفتاب نے بتایا کہ جمعرات کی صبح شاہد صدیقی کو احتساب عدالت میں پیشی کے لیے سینٹرل جیل سے ماڑی میں لایا گیا تھا ، جہاں اچانک ان کو سینے میں درد کی شکایت ہو ئی اور فوری اسپتال منتقل کیا گیا ،تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی۔انہوں نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں پر مجسٹریٹ کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کر کے رپورٹ محفوظ کرلی گئی ہے ۔ بعد از اں لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ متوفی بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی بتایا جاتا ہے ۔