نیٹو اتحاد امریکی سلامتی کیلئے ضروری ہے – امریکی وزیرخارجہ

0

واشنگٹن(آن لائن) نیٹوبین البحراوقیانوسی فوجی اتحاد امریکی سلامتی کیلئے ضروری ہے۔یہ بات امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے گزشتہ روزبتائی۔ نیٹوامریکی قومی سلامتی کاایک ضروری سکون رہے گا،ہم جانتے ہیں کہ کمزوری ہمارے دشمنوں کواکساتی ہے لیکن مضبوطی اوریکجہتی ہماری حفاظت کرتی ہے ،یہ بات پومپیونے سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے پیشی کے موقع پربتائی۔پومپیوکابیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیاجب صدرڈونلڈٹرمپ پراپنی ہی جماعت کے ارکان سمیت کئی افراداتحادکیلئے امریکہ کی باہمی دفاع کے اصول پرسوال اٹھاکرنیٹوکونقصان پہنچانے کاالزام عائد کرتے ہیں ۔ مائیک پومپیونے کہاکہ انہوں نے بذات خود روسی اہلکاروں کوامریکی انتخابات میں مداخلت کرنے سے روکنے کے بارے خبردارکیاتھااورماسکوکے خلاف نئی پابندیوں کے لئے کانگریس کے ساتھ کام کریں گے ۔ہیلسنکی میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیاروس تعلات میں بہتری کی دلچسپی رکھتایانہیں ،لیکن ہم نے یہ واضح کیاکہ گیند روس کے ایک کورٹ میں ہے ان کااشارہ ڈونلڈٹرمپ کی ولادی میرپیوٹن کے ساتھ حالیہ سربراہی ملاقات کی جانب تھا۔ہم نے شام اوریوکرائن میں امریکہ کے بنیادی تزویراتی مفادات کادفاع کیاہے اورمیں نے روسی حکام پرواضح کیا تھا کہ ہمارے جمہوری عمل میں مداخلت کے انتہائی سخت نتائج بھگتنے ہوں گے، پومپیونے روس پرپابندی عائدکرنے میں کانگریس کے ساتھ کام کرنے کاعہدبھی کیا۔مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کے حوالے سے کہا کہ اس نے جوہری موادکی پیداوارجاری رکھی ہے۔ تاہم پیانگ یانگ کی جانب سے جوہری خطرہ ختم ہوگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More