حکومت آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالے۔مفتی رفیع عثمانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مفتی اعظم پاکستان و جامعہ دارالعلوم کورنگی کے صدر مفتی محمد رفیع عثمانی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حالیہ فیصلے سے ہر مسلمان بے تاب و پریشان ہوا ہے۔ حکومت فوری آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالے اور اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ نازک صورتحال میں دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔ناموس رسالتؐ کا مسئلہ ہر مسلمان کے عقیدے کا لازمی حصہ ہے۔اس کے لیے ہر مسلمان اپنی جان کی قربانی کیلئے تیار ہے۔انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ایک دوسرے کی جان و مال اور ملک و قوم کی املاک کا نقصان کرنے سے گریز کیا جائے۔