تھر ریلیف آپریشن میں بحریہ ٹاون پیش پیش
مٹھی(پ ر) بحریہ ٹاؤن کی عوام دوست کاوشوں میں سرفہرست بحریہ ٹاؤن تھر ریلیف آپریشن میں پیش پیش ہے جو پچھلے 4سال سے مسلسل تھر کی قحط اور بنیادی سہولتوں سے محروم عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ بحریہ ٹاؤن ریلیف آپریشن کا آغاز آج سے 4 سال پہلے مارچ 2014 میں ہوا اور تب سے ابتک تھر کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ بحریہ دستر خوان کے ذریعے ہزاروں افراد کو دووقت کا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ اس وقت تھر میں مٹھی اور چھاچھرو کے مقامات پر دو بحریہ دستر خوان کام کررہے ہیں جوکھانے کے علاوہ لوگوں کو مفت راشن بھی فراہم کررہے ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی اور قلت تھر کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن تھر ریلیف آپریشن کے تحت پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے آراو پلانٹس، کنوؤں پر ثمرپمپس اور نگر پار کر کے علاقے میں کئی جگہوں پر ہینڈ پمپس بھی لگائے ہیں۔ دور دراز کے علاقے میں پانی ٹینکرزکے ذریعے بھی لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے۔ طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کو دیکھتے ہوئے بحریہ ٹائون کی جانب سے میڈیکل کیمپس بھی لگائے جاتے ہیں جبکہ دور دراز کے علاقوں میں میڈیکل کی سہولت موبائل میڈیکل یونٹس کے ذریعے پہنچائی جارہی ہے۔ فری چیک اپ، تشخیص و علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ تھر میں بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات کو مد نظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ ہاسپٹل میں داخل بچوں کے والدین کو ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کا سلسلہ بھی کئی سال سے جاری ہے۔ پریشانی میں گھرے پاکستانیوں کی امداد کیلئے بحریہ ٹائون ہمیشہ آگے سے آگے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ تھر کی بھوک وافلاس، پانی اور غذا کی قلت، بنیادی طبی سہولتوں کے فقدان جیسے مسائل میں گھری عوام کیلئے بحریہ ٹائون، تھر ریلیف آپریشن لے کر آیا اور مسلسل 4 سال سے اسکو جاری رکھ کر اپنے وعدے پر پورا اترنے میں کوشاں ہے۔