برطانیہ نے ملعونہ کو سیاسی پناہ کی یقین دہانی کرادی

0

لندن (رپورٹ :توصیف ممتاز) انتہائی باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے ملعونہ آسیہ کو سیاسی پناہ کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے ملعونہ آسیہ کے لندن میں رہائش پذیر شوہر عاشق مسیح سے رابطہ کیا ہے اور انہیں سیاسی پناہ دینے کی پیش کش کی جسے اس نے قبول کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کے بعد ہی عاشق مسیح گزشتہ روز لندن سے پاکستان روانہ ہوا،جہاں وہ اپنی بیوی کو لینے کیلئے خاندان کے افراد کے ساتھ جیل جائے گا۔اس حوالے سے نمائندہ ’’امت‘‘ نے برطانوی ہوم آفس رابطہ کیا جس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تفصیلات جمع کرنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا،تاہم آخری وقت تک ان کا جواب موصول نہیں ہوا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ نے ملالہ یوسفزئی کو بھی علاج اور ان کے خاندان کی زندگی کے خطرات کے پیش نظر برطانیہ میں رہائش کی اجازت دی تھی بعد ازاں انہیں مستقل شہریت دے دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More