تیل بردار سعودی جہازوں پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام
ریاض( امت نیوز)بحیرہ احمر میں 2 سعودی تیل بردارجہازوں پر حوثی باغیوں کا حملہ ناکام ہو گیا۔ سعودی عرب نے یمن کی باب المندب بندرگاہ سے خام تیل سے لدے بحری جہازوں کی آمد ورفت روک دی۔سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی، صنعت اور قدرتی وسائل خالد بن عبدالعزیز الفالح نے بتایا کہ یمن کے حوثی دہشت گردوں نے باب المندب کے قریب سعودی عرب کے دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کی کوشش کی مگرعرب اتحادی فوج نے بروقت کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا۔دونوں بحری جہازوں پربیس لاکھ بیرل تیل لدا ہوا تھا۔حملے میں ایک بحری جہازکومعمول نقصان پہنچا۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ حوثی دہشت گردوں سے عالمی جہاز رانی کو لاحق خطرات ختم ہونے تک کوئی تیل بردار جہاز باب المندب بندرگاہ سے نہیں گذرے گا۔