ٹنڈو محمد خان میں صحافی پر پولیس تشدد کیخلاف مظاہرہ

0

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ امت)ٹنڈو محمد خان میں صحافی پر پولیس تشدد کیخلاف مظاہرہ،پریس کلب پر نعرے بازی صحافی برداری کا مطالبہ ہے کہ اہلکار اسلان میمن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے،تفصیلات کے ٹنڈو محمد خان میں عام انتخابات کے دوران صحافی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری زاہد قریشی کو پبلک اسکول کے باہر پولیس اہلکار ارسلان میمن نے بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے خلاف صحافی برادری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مظفر خان رند، جنرل سیکریٹری جبار بلوچ، یونین آف جنرلسٹ کے صدر غلام نبی کیریو، جنرل سیکریٹری راؤ غلام حسین ، الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر عبدالکریم شیخ،و دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا،اس موقع پر صحافیوں نے ایس ایس پی ٹنڈ و محمد خان توقیر محمد نعیم سے مطالبہ کیا کہ صحافی پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، بصورت دیگر صحافی برادری احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More