رائے ونڈ میں آج اجتماع نکاح پڑھائے جائیں گے

0

رائے ونڈ (این این آئی )عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے روز نماز جمعہ میں شر کت کرنے کیلئے 2لاکھ سے زائدافراد پنڈال پہنچے ۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نواحی علاقوں سے کثیر تعداد پنڈال پہنچی ۔اجتماع میں شرکت کے باعث مقامی مساجد میں رش کم رہا ۔احتجاجی مظاہروں کیوجہ سے گاڑیاں دوسے تین گھنٹے تاخیر سے پہنچ رہی ہیں ۔ریلوئے اسٹیشن پر پولیس کی نفری تعینات ،شرکاء اجتماع کی رہنمائی کیلئے پلیٹ فارم پر استقبالیہ کیمپ قائم کردئیے گئے جہاں مقامی کارکنان رہنمائی کیلئے موجود ہیں ۔مفت موبائل چارجنگ کیلئے ریلوئے اسٹیشن پر پوائنٹ بنا دیا گیا ۔رکشہ مالکان نے منہ مانگے کرائے وصول کئے ۔رکشہ ،اور ٹرالی مالکان کی اوور چارجنگ سے بچنے کیلئے بینرز آویزاں کردئیے گئے ،پنڈال کی حفاظت کیلئے واک تھرو گیٹ نصب ہیں۔ اجتماع گاہ میں اخبارات و رسائل کی فروخت پر پابندی ہے۔مقامی سکولوں میں چھٹیاں کردی گئی ہیں ۔مقامی ہوٹلوں میں رش زیادہ ہونے سے غیر معیاری اور ناقص کھانوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈسٹ ماسک کی مانگ میں اضافہ ،لوٹا اور تسبیح کے اسٹالوں پر رش،موبائل فون کمپنیوں نے پنڈال روڈ پر اپنے اسٹال قائم کرلئے۔ عطائیوں کی بازار میں بھرمار، ناقص گوشت کی فروخت سے لوگ بیمار ،سردی کی شدت میں اضافہ سے خشک کھانسی کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ،مقامی رہائشیوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاؤ ۔مین بازار میں تبلیغی کارکنان خریداری میں مصروف رہے ۔آج (ہفتہ)بعدا زنمازفجر اجتماعی نکاح پڑھائے جائیں گے جہاں ہزاروں افراد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More