کاروباری سرگرمیاں 3 دن سے معطل۔معیشت کو اربوں کا نقصان
کراچی (امت نیوز) ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں 3 دن سے معطل رہنے سے معیشت کو تقریبا 150 ارب روپے نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔غیر یقینی کی صورتحال نے صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں ماند کر کے رکھ دی ہیں، صنعتوں میں حاضری انتہائی کم ہے اور مارکیٹیں مکمل بند پڑی ہیں۔بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں، تاجروں کو کروڑوں روپے ڈیمرج کی مد میں ادا کرنے ہونگے۔کراچی سمیت تمام بڑے شہروں میں پیٹرول اسٹیشنز پر فیول تقریبا ختم ہو گیا ہے، غلہ منڈیوں میں بھی سرگرمیاں نصف رہ گئی ہیں۔ادویات کی مارکیٹ بند رہنے سے ملک بھر میں سپلائی متاثر ہوئی ہے، ملک بھر کی سڑکیں بلاک ہونے کے باعث ٹرانسپورٹرز کو ایک ارب روپے تک نقصان کو سامنا کرنا پڑا۔ماہرین کے مطابق کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے حکومت کو محصولات کی مد میں 8سے 9ارب روپے یومیہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔