پھنسی ہوئی ٹرینوں میں موجود مسافروں کو مخیر افراد نے کھانا-پانی پہنچایا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں پھنسی ٹرینوں میں موجود مسافروں کو مخیر حضرات کی جانب سے کھانے پینے کی اشیا پہنچانے کا سلسلہ جاری رہا۔ دھرنوں کی وجہ سے پنجاب کے مختلف مقامات پر ٹرینیں پھنسی رہیں۔ کئی شہروں میں ٹرینیں پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے روک لی گئی تھیں جبکہ بھوکے پیاسے مسافروں کیلئے مخیر افراد اور فلاحی تنظیموں نے کھانے پینے کی اشیا فراہم کیں۔ لالہ موسٰی میں دھرنے کے باعث رکنے والی ٹرین کے مسافروں اور فیملیوں میں جماعت اسلامی نے کھانے پینے کی اشیا تقسیم کیں۔