شبان غربا اہلحدیث کے تحت لیاقت آباد میں مظاہرہ
کراچی(پ ر)شبان غرباء اہلحدیث کے ناظم علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ پوری قوم نے ناموس رسالتؐ کے معاملے پر عالمی دباوٴ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔قوم اس معاملے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔وہ مسجد رحمانیہ اہلحدیث لیاقت آباد میں اجتماع جمعہ اور بعدازاں مسجد کے باہر مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔