کے الیکٹرک کی کرپشن ختم کروائی جائے-پاکستان مسلم الائنس
کراچی(پ ر) پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین امان اللہ خان پراچہ نے کہا ہے کہ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ زائد بجلی بل ہیں۔اگر ماہانہ بنیاد پر کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی اربوں روپے کی کرپشن کو ختم کیا جائے تو عام شہری کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے بجلی کے بلوں میں لوٹ مار کی جا رہی ہے۔