اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہیں دینےکیلئے ایک ارب روپے فراہمی کی سفارش

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزارت نجکاری نے اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کیلئےایک ارب روپے فراہمی کی سفارش پر مبنی سمری ای سی سی کو ارسال کر دی ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل ہی حکومت نے اسٹیل ملز کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیل ملز کے ملازمین کو ستمبر ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے لئے سمری ای سی سی کو بھجوا ئی گئی ہے۔اسٹیل ملز ملازمین دو ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ سمری ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں منظورکئے جانے کی توقع ہے۔اسٹیل ملز کے ساڑھے 10 ہزار ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ کی مد میں ساڑھے37 کروڑ روپے ادا کئے جائیں گے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم ملازمین کے لواحقین کو واجبات ادا کئے جائیں گے۔جبکہ ادارے کے ساڑھے4ہزار ریٹائرڈ ملازمین گریجویٹی، پراویڈنٹ فنڈ سے محروم ہیں۔مذکورہ رقم 15 ارب روپے بنتی ہے۔ حکام کے مطابق اسٹیل ملز کی بحالی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ڈیڑھ ماہ میں اسٹیل ملز کو چلانے کا پلان پیش کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More