چین نے سی پیک منصوبوں میں کمی کی تردید کردی

0

بیجنگ(امت نیوز) چین نے پاکستان کوفراہم کی جانے والی امداد مزید مذاکرات سے مشروط کردی جبکہ منصوبوں میں کمی کومستردکردیا۔وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کے بعد چین کے سینئر سفارتکار نے بتایا کہ پاکستان کو امداد دینے سے پہلے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ شوان یو نے واضح کیا کہ سی پیک کے پراجیکٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی،اگرمنصوبوں میں تبدیلی کی بات ہوئی ہوتی تو ان میں اضافہ ہوتا نہ کہ کمی۔چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک منصوبے کا سکوپ لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کے حوالے سے بڑھایا جائے گا۔ پاکستان کے وزیراعظم کے حالیہ دورے کے دوران دونوں اطراف سے اصولی طور پر اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ چینی حکومت پاکستان کو حالیہ بحران سے نکلنے کیلئے ضروری امداد فراہم کرے گی۔ اس سے پہلے کہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، دونوں اطراف سے مزید مذاکرات کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More