مشکل ترین حالات کے باوجود چلڈرن اسپتال چلانے کا عزم ہے-شاہد مسعود

0

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ای آئی شاہد مسعود یو سف نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات کے باوجود چلڈرن اسپتال ا چلانے کا عزم رکھتے ہیں اور معصوم زندگیوں کا تحفظ اولین مقصد ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز نارتھ کراچی چلڈرن اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد اسپتال انتظامیہ اور ملازمین سے ملاقات کرکے انکے مسائل سننا، بجٹ کی فراہمی پر پیشرفت سے آگاہ کرنا اورعتماد میں لینا تھا ۔انہوں نے ملازمین کویقین دلایا کہ انکی تمام مشکلات دور کی جائینگی اس ضمن میں اعلی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں جلد ہی بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے اسپتال ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی وہ کسی منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں ۔واضح رہے کہ نارتھ کراچی چلڈرن اسپتال سرکاری سطح پر چلنے والا بچوں کا دوسرابڑا اسپتال ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جارہا تھا لیکن ایک سال کا بجٹ دینے کے بعد حکومت نے دوسرے سال کا بجٹ 5ماہ گزرنے کے باوجود اب تک فراہم نہیں کیا جس کی وجہ سےاسپتال بحران سے دوچارہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More