شہادت کے محرکات سامنے لائے جائیں- مولانا حسین احمد

0

پشاور(امت نیوز)وفاق المدارس خیبر پختون خوا کے ناظم مولانا حسین احمد نے مولانا سمیع الحق کی المناک شہادت پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمعیع الحق کی شہادت کے محرکات سامنے لائے جائیں۔وہ ایک جید عالم دین، سیاسی رہنما اور کئی تحریکوں کے قائد تھے۔علم دین کی اشاعت کے علاوہ ان کے سیاسی اور جہادی خدمات ہمیشہ کیلئے یاد رکھی جائی گی۔ان کی شہادت سے ملک ایک اہم دینی اور سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔اگر حکومت اس سے پہلے شہید کیے گئے علماء کرام کی شہادتو ں کو سنجیدگی سے لیتی اور قاتل گرفتار کیے جاتے تو آج ہمیں ایک محب وطن اور حق گوعالم دین کی شہادت کا سانحہ نہ دیکھنا پڑتا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ماضی میں پاکستان کے جتنے علماء شہید ہوئے ہیں ان کے قتل کے کیسوں میں حکومتوں نے کوئی دلچسپی نہیں لی اور نہ قاتلوں کو سزا ہوئی اگر حکومت نے اس کیس میں بھی روایتی غفلت کا مظاہر ہ کیا توسمجھا جائے گا کہ حکومت کو علماء کی شہادتوں کی کو کوئی پروا نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مولانا کی شہادت کے محرکات سامنے لائے جائیں اور قاتلوں کوانجام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔صوبائی ناظم نے تمام مدارس سے پرامن رہنے کی اپیل کی اور مولانا کی درجات کی بلندی کے لیے مدارس میں قرآن خوانی کے احکامات جاری کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More