کابل؍واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک؍خبرایجنسیاں)کابل میں افغان فوجی کی فائرنگ سے کم ازکم 1امریکی فوجی ہلاک اور دوسرازخمی ہوگیاہے ۔افغان میڈیاکے مطابق نیٹونے 1امریکی فوجی کی ہلاکت اور1کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔حملہ آورکوموقع پر ہلاک کردیاگیا۔زخمی فوجی کی حالت بہترہے۔امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بظاہراپنے واقف کار کی جانب سے حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔رزولوٹ سپورٹ کی خاتون ترجمان، سارجنٹ فرسٹ کلاس ڈیبرا رچرڈسن نے ہفتے کے روز بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ایک اور امریکی فوجی زخمی ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور افغان سکیورٹی فورسز کا فرد تھا۔جبکہ طالبان کا کہناہے کہ حملے میں متعدد امریکی مارے گئے ہیں۔امریکی غاصب فوجوں پر افغان فوجی نے حملہ کیا۔ امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ میدان ضلع نرخ میں سویلین آبادی پر چھاپہ مارکرکرک درہ کے علاقے میں 3مکانات کو مکمل تباہ جبکہ 10کے دروازوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ایک ہی خاندان کے 6افراد کو شہید اوربچوں اور خواتین سمیت3 افرادزخمی ہوئے اور صلیبی و کٹھ پتلی فوجوں نے 6شہریوں کو حراست میں لیے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز کابل شہر میں فوجی مرکز میں تعینات ایک بااحساس افغان فوجی نے غاصب امریکی فوجوں پر گولیوں کی بوچھاڑ شروع کردی،جس کے نتیجے میں متعدد وحشی غاصب فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔طالبان ویب سائٹ کے مطابق امریکی غاصب کوشش کررہی ہے کہ اس طرح واقعات کو کم تر ظاہر کریں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب کوئی فوجی اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہے اوردشمن پر حملہ کرنیکا منصوبہ بناتا ہے، وہ ایک یا دو امریکیوں پر حملہ نہیں کرتا، بلکہ متعدد کو نشانہ بناتا ہے۔امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ فاریاب کے پشتونکوٹ اور قیصار اضلاع میں دشمن پر حملہ کیا۔آمدہ رپوٹ کے مطابق جمعہ کے روز عصر کے وقت ضلع پشتونکوٹ کے سنگ زرد کے علاقے میں واقع چوکیوں پر حملہ ہوا، جس سے 2چوکیاں فتح، 2کمانڈوز ہلاک، جنگجو زخمی، جبکہ دیگر نے فرار کی راہ اپنالی۔واضح رہے کہ دشمن کے جوابی فائرنگ سے 3مجاہدین زخمی، جبکہ ایک شہید ہوا۔ضلع قیصار سے اطلاع ملی ہے کہ جمعہ کے روز عصر کے وقت نودرہ کے علاقے میں سنائپر گن سے ایک فوجی زخمی ہوا۔بزدل انتطامیہ کا کافی اسلحہ کو قبضے میں لینے کا دعویٰ من گھڑت اور بےبنیاد ہے۔ ترجمان امریکی فوج کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے سے پتا چلتا ہے کہ دوسرے افغان فوجیوں نے حملہ آور کو فوری طور پر فائر کرکے ہلاک کر دیا۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت تب تک ظاہر نہیں کی جائے گی، جب تک اُن کے لواحقین کو مطلع نہ کیا جائے۔