قائد اعظم ون ڈے کپ کا فائنل آج کھیلا جائیگا

0

راولپنڈی (امت نیوز) قائد اعظم ون ڈے کپ 2018 کا فائنل (آج) اتوار کو واپڈا اور حبیب بنک کی ٹیموں کے مابین قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں واپڈا نے کے آر ایل کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں حبیب بنک نے پی ٹی وی کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ واپڈا کی ٹیم نے سلمان بٹ کی قیادت میں مسلسل دوسری بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کامران اکمل، وہاب ریاض، محمد عرفان، احسان عادل اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More