سپریم کورٹ میں نئے ہفتے میں مقدمات کی سماعت کیلئے 7 بنچ تشکیل

0

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے اگلے عدالتی ہفتے میں مقدمات کی سماعت کے لئے سات بنچ تشکیل دے دیئے ۔ پانچ بنچ اسلام آباد اور دو لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ اسلام آباد میں مفاد عامہ کے علاوہ معمول کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ آج( پیر کو ) جعلی اکاؤنٹس کیس ، پی آئی اے اور نجی ایئرلائنز کے پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق اور ریلوے خسارہ ، منگل کو پنجاب میں میگاپراجیکٹس میں بے قاعدگیوں اور غیر مجاز سرکاری افسران کے لگژری گاڑیوں کے استعمال ، بدھ کو تھر میں بھوک اور امراض سے چار سو بچوں کی ہلاکتوں کے ازخود نوٹس کیس اور پاکستان میں انڈین ڈی ٹی ایچ سروس کے بارے ازخود نوٹس کیس ، جمعرات کو کچی آبادیوں کے ازخود نوٹس کیس اور جمعہ کو این آر او بارے دائر آئینی پٹیشن کی سماعت کرے گا۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بدھ کو پی آئی اے سمیت ملک کے اثاثے اونے پونے بیچنے کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More