اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی بڑھ گئیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گڑھوں سے ٹریفک آہستہ ہونے پر ڈکیت سرگرم ہوگئے ،بھینس کالونی سے لانڈھی 89 موڑ تک جگہ جگہ سڑک کے دونوں ٹریکوں پر گہرے گڑھوں کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے ، علاقہ مکینوں نے سروے کے دوران ’’امت ‘‘کو بتایا کہ بھینس کالونی زیروپوائنٹ سے لانڈھی پروسسنگ زون تک ایک سڑک مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند ہونے کی وجہ سے مغرب کے بعد سے ڈکیٹ سرگرم ہو جاتے ہیں ، مکینوں نے بتایا کہ سڑک پر گڑھوں سے ٹریفک آستہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹ کرمنل اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار اور چھوٹی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کو اپنا ہدف باآسانی بنا لیتے ہیں۔