دھرنوں پر حکومتی پالیسی نااہلی کا ایک اور ثبوت ہے- علی اکبر گجر
کراچی (پ ر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ایک دن دھرنوں کی اجازت دیتے ہیں۔ دوسرے دن اس کے خلاف بیان اور تیسرے دن دھرنے والوں کے ساتھ معاہدے کرلیتے ہیں۔ معاہدوں کے بعد مقدمات تحریک انصاف کی بھونڈی سیاست کا نیا چہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کے خلاف مقدمات قائم کرنے تھے تو معاہدے کیوں کیے؟ مسلم لیگ (ن) عوام کے سامنے مظاہرین کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی حقیقت لا کررہے گی۔