جماعت اسلامی کے 10کارکن اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی(خبرنگارخصوصی)صدرجماعت اسلامی یوتھ ضلع راولپنڈی کے سردارتفہیم اعظم سمیت 10ذمہ داران وکارکنان اڈیالہ جیل سے رہا ،تین دن قبل ایڈیشنل ایس پی پوٹھوہار عثمان طارق اورایس ایچ او مورگاہ ملک کاشف نے ملعون آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام پرامن احتجاج پرتشدد کے بعد گرفتارکرکے اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد قصوری چکی میں ایک فرد کی گنجائش کی جگہ پر6,6افراد کورکھا گیا تھا ۔رہا ہونے والے ذمہ داران وکارکنان میں سرداررفیع الدین ،احسن عباسی،زاہد محمود ، سردارحمزہ قیوم، تفہیم اعظم ،سردارایازافضل ،وقاص قاضی ،چوہدر ی شہباز،راشدحفیظ اورہارون احمد شامل ہیں۔