جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کردیا

0

پرتھ(امت نیوز)جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، آسٹریلوی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 38.1 اوورز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سٹین اور نگیڈی نے اوپنرز سمیت ابتدائی تین وکٹیں جلد لیکر کینگروز کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، کولٹر نیل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، پہلک وایو نے 3، سٹین، نگیڈی اور عمران طاہر نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 29.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔ سٹین کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More