ایوبیہ میں جنگلی درندے دن دیہاڑے آبادیوں میں گھسنے لگے

0

ایوبیہ ( نمائندہ خصوصی ) جنگلی درندے دن دیہاڑے جنگل کے قریب آبادیوں میں گھس کر دن دیہاڑے غریب لوگوں کا نقصان کرنے لگے، ویلج کونسل دروازہ میں درندوں نے بکریاں مار ڈالیں، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، عوامی سماجی حلقوں نے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد خیبر پختونخواہ کی حدود (چھمب) دروازہ میں دن دیہاڑے جنگلی درندوں نے غریب رہائشیوں کے پالتو جانور مار ڈالے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ سال بھر عوام کو تنگ بلاوجہ تنگ کرنے کیلئے سرگرم رہتا ہے مگر نقصان کے ازالے کیلئے کوئی بھی اقدام کرنے سے قاصر ہے۔ واضح رہے کہ اسی علاقے میں گزشتہ دنوں عوام کی سہولت کیلئے سڑک نکالی جارہی تھی جس پر محکمہ وائلڈ لائف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی لوگوں کیخلاف محکمانہ کارروائی کراتے ہوئے گرفتاریاں بھی عمل میں لائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More