رائیونڈ اسپتال کے ڈاکٹرز کا ڈیلیوری کرانے سے انکار-خاتون نے سڑک پر بچہ جنم دیدیا
رائیونڈ(امت نیوز) رائیونڈ میں ڈاکٹروں کی بے حسی کی وجہ سے خاتون نے سڑک پر بچے کو جنم دیدیا، متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ بیوی کو زچگی کیلئے رائیونڈ دیہی مرکز صحت لایا مگر ڈاکٹرز نے ڈلیوری کرنے سے انکار کر دیا،جب وہ اسپتال سے باہر پہنچا تو اس کی بیوی نے سڑک پر ہی بچے کو جنم دیدیا۔ اطلاع ملنے پر اسپتال عملہ اپنی غلطی چھپانے کیلئے فوری خاتون کو اٹھا کر اندر لے گیا۔ متاثرہ شہری کے مطابق وہ اس سے قبل بیوی کو انڈس اسپتال بھی لے گیا تھا، وہاں بھی ڈاکٹرز نے ڈیلیوری کرانے سے انکار کر دیا تھا۔