آمدنی سے زائد اثاثوں پر نیب کے ہاتھوں گرفتار ملزم کیخلاف گواہی ریکارڈ
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )احتساب عدالت کوئٹہ نے ڈائریکٹوریٹ ڈویلپمنٹ کوئٹہ کے گرفتار سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق اور دیگرکے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کی ۔ پیر کو ملزمان کیخلاف گواہ کا بیان قلم بندکرنے کے بعد اس پر جرح مکمل کرلی گئی۔مقدمے کی سماعت15نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔اسی عدالت نے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی بھی سماعت کی اور ایک گواہ کا بیان قلم بند کرکے جرح مکمل کر لی گئی ۔سماعت 22نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے ۔