بلوچستان میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے کان کن جاں بحق
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کاتودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن عبدالرشید ولد عبدالرازق قوم شملزئی سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقامی کان کنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش کان سے نکال کر سول اسپتال منتقل کی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی۔