بھاری ٹیکس کے باعث چلغوزے کی درآمد بند

0

بنوں (نمائندہ امت) پاک افغان تجارتی شاہراہ غلام خان ٹرانزٹ روٹ پر کاروبار متاثر ہو گیا کسٹم حکام کی جانب سے بھاری ٹیکس وصولی کے باعث افغانستان سے چلغوزے کی در آمدات بند ہو گئیں۔ سردی کا سیزن تو شروع ہو گیا لیکن پاک افغان بارڈر پر چلغوزے کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا تاجروں کے مطابق افغانستان سے چلغوز کی گاڑیاں بنوں آزاد منڈی کے مقام پر لایا کرتے تھے جہاں سے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ممالک کو سپلائی کرتے تھے جس سے کاروبار اچھا خاصی جاری تھا سینکڑوں کی تعداد میں مزدور روز گار پر تھے لیکن اب کسٹم حکام ہم سے بھاری ٹیکس وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں نقصان اُٹھا نا پڑ رہا ہے جب ہمارا کاروبار متاثر ہو رہا ہے تو ہم مزدور بھی نہیں رکھ سکتے۔ بھاری ٹیکس لاگو کرانے سے نہ صرف اُن کا کاروبار متاثر ہو گیا بلکہ افغان تاجر بھی اب ایشیائی ممالک کیساتھ براہ راست روابط میں ہیں۔ انہیں ڈائریکٹ مال سپلائی کرتے ہیں جس سے ہمارے قومی خزانے کو بھی نقصان اُٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ اس سے پہلے مناسب ٹیکس لاگو تھا جسے ہم باقاعدگی سے ادا کرتے تھے لیکن اب ہماری استعداد سے باہر ہو گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More