مجلس عمل کے تحت 8نومبر کو تحفظ ناموس رسالتـؐ ملین مارچ کا اعلان

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل نے 8 نومبر کو تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ کا اعلان کردیا۔ ملین مارچ ایک بجے دن شاہراہ قائدین سے شروع ہوگا۔ یہ اعلان کراچی پریس کلب میں متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں صاجزادہ اویس نورانی، علامہ راشد محمود شومرو، محمد حسین مولانا یوسف قصوری اور علامہ ناظر عباس تقوی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملین مارچ سے مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، علامہ ساجد ویگر خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس عمل کسی صورت ملعونہ آسیہ کی بریت فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔کیونکہ یہ فیصلہ بیرونی دباؤ پردیا گیا ہے۔ علما کرام کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کی سیکورٹی ادارے تحقیقات کریں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ملعونہ آسیہ کی بریت کا جو فیصلہ دیا ہے جو ظالمانہ فیصلہ ہے۔ ختم نبوت کے معاملے میں تمام مسالک ایک پیچ پر ہیں۔ ناموس رسالت قانون کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ متحدہ مجالس عمل نے مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کی اجازات سندھ حکومت ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنے ۔اللہ کے رسول کے شیدائی پر امن احتجا ج کا حق رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More