آئی جی نےتاجر برادری کو بھتہ کالز کا نوٹس لے لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ سید کلیم امام نے شہر میں تاجر برادری کو بیرون ملک کے نمبرز سے مبینہ بھتہ کالز کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے سمیت تمام ایس ایس پیز سے اٹھائے گئے انسدادی اقدامات اور ملوث عناصر کے خلاف کار سے متعلق رپورٹس فوری طور پر طلب کرلی ہیں۔