پی ٹی اے کوجعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا حکم

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے زندگیاں تباہ اور ایک فردنہیں بلکہ پورے پورے خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال اور ایف آئی اے سے مکمل تعاون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے جعلی اکاؤنٹس ہولڈرز تک فوری رسائی کا طریقہ کار بنائیں۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے قرار دیا کہ سائبر کرائم سنگین جرم بن چکا۔جعلی فیس بک اکاؤنٹ کی متاثرہ اسکول ٹیچر انصاف کے لیے عدالت میں پیش ہوئی۔ ا س نے بتایا کہ ملزم ذوہیب حسن نے میرے لیے رشتہ بھیجا، لیکن اس کی نامناسب سرگرمیوں پر ہم نے انکار کردیا، اس پر ذوہیب نے میرے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنائے جہاں فوٹو شاپ کرکے میری جعلی تصاویر اپ لوڈ کردیں اور مجھے بدنام کیا، اس پر میری بہن کو طلاق ہو گئی، ایف آئی اے کو بھی شکایت کی مگر نہ جعلی اکاؤنٹس بند ہوئے نہ ملزم پکڑا گیا۔ایف آئی اے کے انسپکٹر نے کہا کہ موبائل فون کمپنیز 5 ہزار لوگوں کو ایک ہی آئی پی فراہم کرتی ہیں، نجی موبائل فون کمپنیوں کے عدم تعاون کے باعث ملزم تک پہنچنے میں مشکلات ہیں۔ہائی کورٹ نے نجی فون کمپنی کو حکم دیا کہ ایف آئی اے سے تعاون کیا جائے اور متاثرہ خاتون کے جعلی فیس بک اکاؤنٹس اور ملزم تک رسائی میں مدد کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More