وزارت مذہبی امور کا حج انتظامات مزید بہتر کرنے کافیصلہ

0

اسلام آباد( نمائندہ امت)وزارتِ مذہبی امور حجاج کی تجاویز و آراء کی روشنی میں حج انتظامات کو مزید بہتر کرے گی۔ اس سال حجاجِ کرام اور سعودی عرب میں تعینات ہونے والے معاونینِ حجاج کی جامع تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔یہ بات سینئر جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش نے حج مشاورتی ورکشاپ کے موقع پر کہی۔ حاجی کیمپ اسلام آباد میں سوموار کوچوتھی مشاورتی حج ورکشاپ برائے تشکیل حج پالیسی 2019 کا انعقاد کیا گیا جس میں گزشتہ سال کے سرکاری و نجی سکیم کے حجاج کرام کے علاوہ بینکوں،ایئر لائنوں اور ماسٹرز ٹرینرز نے شرکت کی۔ زینت حسین بنگش نے کہا کہ وزارت کیلئے حجاجِ کرام کی آراء اور تجاویز نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ ان تجاویز پر عمل درآمد کیلئے ہر سطح پر سنجیدہ کوشش کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More