چیف جسٹس ثاقب نثارصحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
اسلام آباد(نمائندہ امت) چیف جسٹس ثاقب نثار کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث بینچ نمبر ون کے مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا، بغیر کارروائی کے ملتوی ہونے والے کیسز میں جعلی بینک اکاوٴنٹس ، پائلٹس کی جعلی ڈگریاں، پاکستان ریلوے خسارہ اور زلفی بخاری اہلیت کا کیس شامل تھے۔دوسری جانب چیف جسٹس ثاقب نثار کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس نے ہسپتال سے باہر آکر میڈیا کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور گاڑی میں بیٹھ کرروانہ ہو گئے۔گزشتہ روز جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی نے چیف جسٹس کا تفصٰیلی معائنہ کیا اور ان کی طیبعت میں بہتری ہونے پر ان کو گھر جانے کی اجازت دی ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہسپتال ذارئع کے مطابق چیف جسٹس نے صبح ہلکاناشتہ کیاجس کے بعدانہیں چہل قدمی بھی کرائی گئی گھر روانگی کے موقع پر چیف جسٹس نے صحافیوں سے سے مصافحہ بھی کیا اور ان کو بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں ۔