باڑہ میں ملعونہ آسیہ کی رہائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

0

باڑہ(نمائندہ امت)ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آسیہ مسیح کے رہائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی جسکی قیادت جماعت اسلامی ضلع خیبر کے امیر شاہ فیصل آفریدی کر رہے تھے۔ ریلی میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پرآسیہ مسیح کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں انجمن باڑہ تاجران کے چیئرمین سید ایاز وزیر اور تاجر برادری اور علاقائی عوام نے بھی شرکت کی۔ ریلی باڑہ مینار چوک سے شروع ھو کر باڑہ تحصیل پر اختتام پزیر ھوئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ھوئے مقررین نے کہا کہ گستاخ رسول کی سزا سر تن سے جدا ھے جبکہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کرکے گستاخ رسول کو معاف کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے تمام مسلمانوں کو سخت دکھ پہنچا ھے رسول اللہ کے شان میں اسیہ مسیح کی گستاحی کرنے سے مسلم دنیا کو دکھ ملا ھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More