پراسیکیوٹرنیب کی نااہلی کیلئے دائرکیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد(نمائندہ امت)اسلام آبادہائیکورٹ نے پراسیکیوٹرنیب اصغرحیدرکی نااہلی کیلئے دائرکیس کی گذشتہ روزسماعت جے دوران کہاہے کہ فریقین پیراوائزکمنٹس جمع کرادیں۔درخواست گزارکے وکیل شاہد کمال ایڈووکیٹ کاکہناتھاکہ آئین کے آرٹیکل 203 کی شق 3کے تحت پراسیکیوٹر جنرل نیب عدالتوں میں پیش نہیں ہوسکتے ۔جسٹس محسن اخترکیانی کا کہناتھاکہ اہلیت پر تو سوال نہیں اٹھایاگیا آپ تو مقدمات میں پیش ہونے کی بات کررہے ہیں۔نیب کے وکیل کا کہناتھاکہ پرنسپل لاء افسران اگرعدالتوں میں پیش نہ ہوسکیں تو نیب کیسے چلے گی اہلیت کودرخواست گزارنے چیلنج ہی نہیں کیا۔عدالت کاکہناتھاکہ پراسیکیوٹرجنرل کی اہلیت بھی عدالت ساتھ ہی دیکھ لے گی ۔فاضل عدالت نے سماعت 16نومبر بعدنمازجمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔